3 اگست، 2025، 12:10 PM

یورپی قرارداد کے فورا بعد ایران پر اسرائیلی حملہ محض اتفاق نہیں تھا، روس

یورپی قرارداد کے فورا بعد ایران پر اسرائیلی حملہ محض اتفاق نہیں تھا، روس

ویانا میں روس کے مندوب میخائل اولیانوف نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی ایران مخالف قرارداد نے ایران پر حملے کا راستہ ہموار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے ایران کے خلاف مغربی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ، جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی ایران مخالف قرارداد کے ایک دن بعد ہوا، کسی طور بھی اتفاقیہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ اسرائیل کا یہ حملہ، جو ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے فورا بعد انجام پایا، محض ایک اتفاق تھا۔ میرے نزدیک یہ ایک منظم اور پہلے سے طے شدہ کارروائی تھی، جسے یورپی ممالک کی پالیسیوں نے ممکن بنایا۔

اولیانوف نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ان کا موقف سراسر غیرمنطقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال کا مکمل حق حاصل ہے، اور اس پر شکوک و شبہات کرنا ایک مضحکہ خیز ہے۔

News ID 1934658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha